حکومت کے نمبرز پورے نہیں، سینیٹرز کو بھی آفرز ہو رہی ہیں،عمر ایوب

پی ٹی آئی کے بہت سے کارکنوں اور رہنماؤں کے گھروں پر چھاپے مارے جا رہے ہیں

اسلام آباد (جاگیرنیوز) اپوزیشن لیڈر اور پی ٹی آئی کے رہنما عمر ایوب نے کہا ہے کہ آئینی ترمیم کے لئے حکومت کے نمبرز پورے نہیں ہیں، سینیٹرز کو بھی آفرز ہو رہی ہیں۔خصوصی کمیٹی کے اجلاس سے قبل صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے عمر ایوب کا کہنا تھا کہ لوگوں کو ایک ارب روپے تک آفر کئے جا رہے ہیں، اس کمیٹی کا کام آئینی ترمیم نہیں، ہم آئینی ترمیم کی مخالفت کر رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے بہت سے کارکنوں اور رہنماؤں کے گھروں پر چھاپے مارے جا رہے ہیں۔اپوزیشن لیڈر کا مزید کہنا تھا کہ وزیر داخلہ کے گھر کے قریب سے زین قریشی کی اہلیہ کو اٹھایا گیا، میرے گھر پر بھی چھاپے مارے گئے، مقداد علی خان اس وقت لاپتہ ہیں۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں