دوسرا ٹیسٹ؛ پاکستان کے ہدف کے تعاقب میں انگلینڈ کی بیٹنگ لڑکھڑا گئی

پاکستان کی جانب سے ساجد خان نے 7 اور نعمان علی نے 3 وکٹیں حاصل کیں-فوٹو: پی سی بی

ملتان: دوسرے ٹیسٹ کے تیسرے روز کے اختتام پر انگلینڈ نے 2 وکٹوں کے نقصان پر 36 رنز بنائے تھے جب کہ ہدف 297 رنز کا ہے۔ پاکستان کو اس ٹیسٹ میں فتح کے لیے 8 وکٹیں درکار ہیں۔ملتان ٹیسٹ کے تیسرے روز پاکستان کی جانب سے ساجد خان اور نعمان علی نے کی شاندار باؤلنگ کے باعث انگلینڈ کی بیٹنگ دوسری اننگ کے آغاز میں ہی لڑکھڑا گئی اور اس کے دو کھلاڑی اوپر تلے وکٹیں گنوا بیٹھے۔ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ میں انگلینڈ نے دوسرے روز کھیل کے اختتام پر 6 وکٹوں کے نقصان پر 239 رنز سے اننگز کا آغاز کیا تو محض 52 رنز کے اضافے کے بعد انگلش ٹیم 291 رنز بناکر آل آؤٹ ہوگئی۔بریڈن کارس 4، میتھیو پوٹس 6، جیمی اسمتھ 21، شعیب بشیر 9 رنز کے مہمان ثابت ہوئے۔ جیک لیچ 25 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔پاکستان کی جانب سے ساجد خان نے 7 اور نعمان علی نے 3 وکٹیں حاصل کیں۔پاکستان نے اپنی دوسری اننگز کا آغاز کیا تو عبداللہ شفیق ایک مرتبہ پھر ناکام رہے اور 4 رنز بناکر پویلین لوٹ گئے، کپتان شان مسعود بھی محض 11، صائم ایوب 22 رنز کے مہمان ثابت ہوئے، پہلی اننگز میں سینچری اسکور کرنے والے کامران غلام 26 جبکہ محمد رضوان 23، سعود شکیل 31، عامر جمال اور نعمان علی ایک ایک رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔ آغا سلمان 63 رنز بناکر وکٹ گنوا بیٹھے اور ساجد خان 22 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔انگلینڈ کی جانب سے شعیب بشیر نے 4، جیک لیچ نے 3، بریڈن کارس نے 2 اور میتھیو پوٹس نے ایک وکٹ حاصل کی۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں