پاکستان میں سورج غروب ہونے کے بعد سپر مون کا نظارہ

جب زمین اور چاند کا فاصلہ کم ہوتا ہے تو چاند نسبتاً سائز میں بڑا اور زیادہ روشن نظر آتا ہے،ماہرین فلکیات

کراچی(جاگیرنیوز) رواں سال کا تیسرا سپر مون، آج چاند نارمل سائز سے 14 فیصد زیادہ روشن اور 7 فیصد زیادہ بڑا دکھائی دے گا۔
ماہر فلکیات پروفیسر جاوید اقبال نے بتایا ہے کہ سپر مون سب سے پہلے پاکستانی وقت کے مطابق شام 4 بجکر 26 منٹ پر دیکھا گیا، اس وقت چاند کا زمین سے فاصلہ سب سے کم ہوگا، نیوزی لینڈ،آسٹریلیا اور جاپان سمیت جن ممالک میں بھی اس وقت رات ہوگی وہاں سپرمون سب سے پہلے دیکھا جائے گا، پاکستان میں سورج غروب ہونے کے بعد سپر مون کا نظارہ ممکن ہوگا۔ماہرین فلکیات کے مطابق جب زمین اور چاند کا فاصلہ کم ہوتا ہے تو چاند نسبتاً سائز میں بڑا اور زیادہ روشن نظر آتا ہے، آج چاند نارمل سائز سے 14 فیصد زیادہ روشن اور 7 فیصد زیادہ بڑا دکھائی دے گا، چاند اور زمین کا فاصلہ کم ہو تو اس کو سپر مون کہتے ہیں۔جاوید اقبال کا مزید بتانا تھا کہ یہ فاصلہ آج بہت کم دو لاکھ چھبیس ہزار میل ہوگا، چاند اور زمین کا اوسطاً فاصلہ 2 لاکھ 38 ہزار 855 میل ہوتا ہے، رواں سال کا یہ تیسرا سپر مون ہے۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں