وفاقی وزارت تعلیم کے زیراہتمام گرلز سپورٹس کارنیول شروع

میگا ایونٹ میں پہلی بار خواتین ٹیکنیکل آفیشلز کے باعث بچیوں کو مقابلے کیلئے زیادہ اچھا ماحول میسر ہوگا

اسلام آباد، وفاقی وزارت تعلیم کے زیراہتمام اسلام آبادسپورٹس کمپلس گرلز سپورٹس کارنیول شروع ہوگیا۔
وفاقی وزیرتعلیم ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے سیکرٹری ایجوکیشن محی الدین وانی اور چیئرمین فیڈرل بورڈ سید جنید اخلاق کے ہمراہ کارنیول کا افتتاح کیا۔گرلز سپورٹس کارنیول میں طالبات نے خوبصورت پی ٹی شو پیش کیا۔ گرلز سپورٹس کارنیول میں 4 ہزار سے زائد بچیاں 7 کھیلوں میں حصہ لے رہی ہیں۔ کارنیول میں اتھلیٹکس، بیڈمنٹن، باسکٹ بال، فٹ بال، ٹیبل ٹینس، ٹینس اور والی بال کے مقابلے ہو رہے ہیں۔ کارنیول کے مقابلے 20 اکتوبر تک جاری رہیں گے۔ملک بھر سے بیڈمنٹن میں 42، ٹیبل ٹینس میں 36، اتھلیٹکس میں 27، والی بال میں 24، باسکٹ بال میں 20، فٹ بال میں 14اور ٹینس میں 10ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔
وزارت تعلیم کے سنیئر جوائنٹ سیکرٹری وچیئرمین فیڈرل بورڈ سید جنید اخلاق نے بتایا کہ فیڈرل بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن اورفیڈرل ڈائریکٹوریٹ آف ایجوکیشن اسلام آباد کے اشتراک سے منعقد ہونے والے گرلز سپورٹس کارنیوال سے پاکستان کا حقیقی ٹیلنٹ سامنے لانے میں مدد ملے گی اور قوم کی بیٹیوں کو اپنی صلاحیتوں کے اظہار کا بہترین موقع ملے گا۔ انہوں نے بتایا کہ میگا ایونٹ میں پہلی بار خواتین ٹیکنیکل آفیشلز کے باعث بچیوں کو مقابلے کیلئے زیادہ اچھا ماحول میسر ہوگا ،

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں