آئینی ترمیم میں آرٹیکل 184اور ازخود نوٹس والا معاملہ حل ہورہا ہے: اسحاق ڈار

مولانا فضل الرحمان کی پارٹی کی جانب سے سود، نظریاتی کونسل و دیگر پانچ ترامیم کی گئیں

اسلام آباد:(جاگیرنیوز) نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے کہا کہ آئینی ترمیم میں آرٹیکل 184اور ازخود نوٹس والا معاملہ حل ہورہا ہے۔
اسلام آباد میں پارلیمنٹ ہاؤس میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے اسحاق ڈارکا کہنا تھا کہ 26ویں ترمیم میں اٹھارویں ترمیم کی کمی بیشی دور کررہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ 26ویں ترمیم میں آرٹیکل 184اور ازخود نوٹس والا معاملہ حل ہورہا ہے، ایسی چیزیں نہیں ہوتی کہ 19ویں آئینی ترمیم کو مکمل واپس لیں۔اسحاق ڈار کا مزید کہنا تھا کہ مولانا فضل الرحمان کی پارٹی کی جانب سے سود، نظریاتی کونسل و دیگر پانچ ترامیم کی گئیں، جنہیں آئینی ترامیم کے مسودے میں شامل کیا گیا ہے۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں