ایرانی ایجنٹوں نے مجھے اہلخانہ سمیت قتل کرنے کی کوشش کرکے بڑی غلطی کی: نیتن یاہو

ایسی کوششیں مجھے ملکی سلامتی کی جنگ جاری رکھنے سے نہیں روک سکتیں

تل ابیب: اسرائیلی وزیراعظم بینجمن نیتن یاہو نے کہا ہےکہ ایران کے ایجنٹوں نے مجھے اہلخانہ سمیت قتل کرنے کی کوشش کر کے بڑی غلطی کی ہے۔اپنے گھر پر راکٹ حملے پر ردعمل دیتے ہوئے اسرائیلی وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ایسی کوششیں مجھے ملکی سلامتی کی جنگ جاری رکھنے سے نہیں روک سکتیں، جو بھی اسرائیل اور اس کے شہریوں کو نقصان پہنچائے گا اس کو بھاری قیمت چکانا پڑے گی۔نیتن یاہو نے ایران کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ہم آپ کے دہشت گردوں کا خاتمہ کرتے رہیں گے اور غزہ سے اپنے یرغمالیوں کی واپسی یقینی بنائیں گے، ہم اپنی نسلوں کے لیے خطے میں سلامتی کو حقیقت میں بدل دیں گے۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں