اداکارہ نرگِس کے رخسار، ماتھے، سر اور بازوؤں پر چوٹیں آئیں: میڈیکل رپورٹ

اداکارہ نرگِس پر تشدد کے واقعہ کا مقدمہ تھانہ ڈیفنس سی میں درج ہے

لاہور: (جاگیر نیوز) اداکارہ نرگِس پر تشدد کا معاملہ اداکارہ نرگِس کی میڈیکل رپورٹ وصول ہوگئی۔
میڈیکل رپورٹ کے مطابق تشدد سے اداکارہ نرگِس کے رخسار، ماتھے، سر اور بازوؤں پر چوٹیں آئیں، تشدد سے اداکارہ نرگِس کی دائیں آنکھ بھی متاثر ہوئی، اداکارہ کو کند آلے سے تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔واضح رہے کہ اداکارہ نرگِس پر تشدد کے واقعہ کا مقدمہ تھانہ ڈیفنس سی میں درج ہے، مقدمہ میں اداکارہ نرگِس نے اپنے شوہر ماجد بشیر کو تشدد کا ذمہ دار قراردیا، انویسٹی گیشن پولیس مصروف تفتیش ہے۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں