تین روز کمی کے بعد سونا پھر مہنگا، قیمت 2 لاکھ 78 ہزار روپے سے متجاوز

عالمی مارکیٹ میں سونا 21 ڈالر فی اونس اور مقامی مارکیٹ میں 2000 روپے فی تولہ مہنگا ہوگیا

کراچی: (جاگیر نیوز) ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 2 ہزار روپے کا اضافہ ہوگیا۔
بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں 21ڈالر کا اضافہ ہونے سے نئی عالمی قیمت 2683ڈالر کی سطح پر آ گئی۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت 2 لاکھ 78 ہزار 800 روپے ہوگئی ہے جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت میں 1715 روپے کا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد قیمت 2 لاکھ 39 ہزار 26 روپے ہوگئی ہے۔ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی بازار میں سونے کا بھاؤ 21 ڈالرز اضافے کے بعد2 ہزار 683 ڈالرز فی اونس ہو گیا ہے۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں