منفرد اسلوب کے شاعر جون ایلیا کو دنیا سے رخصت ہوئے 21 برس بیت گئے

جون ایلیا نے اپنی شاعری سے اردو ادب کو نیا رنگ دیا، ان کی شاعری اور فلسفے کی گونج آج بھی زندہ ہے

کراچی: (جاگیر نیوز) منفرد اسلوب کے شاعر جون ایلیا کو دنیا سے رخصت ہوئے 21 برس بیت گئے۔
بھارت کے شہر امروہہ کے ایک علمی و ادبی گھرانے میں پیدا ہونے والے جون ایلیا عربی، فارسی اور انگریزی زبانوں پر عبور رکھتے تھے انہوں نے اپنی شاعری سے قدامت پسندی کو چیلنج کیا۔اقدار شکن، باغی، تیکھا مزاج اور حساس طبعیت کے مالک جون صرف غزل نہیں کہتے تھے بلکہ خود غزل بن جاتے تھے، یعنی جو شعر کہا ویسا ہی انداز اپنا لیا، اردو ادب کے منفرد شاعرجون ایلیا نے اپنی شاعری سے اردو ادب کو نیا رنگ دیا، ان کی شاعری اور فلسفے کی گونج آج بھی زندہ ہے۔ جون ایلیا کے شعری مجموعوں میں ’’شاید‘‘، ’’گویا‘‘ اور ’’گمان‘‘ شامل ہیں اور ان کی زندگی کی تلخیاں ان کی شاعری میں جا بجا بکھری ہوئی ہیں، ان کے اشعار ہر دور میں سامعین کے دلوں کو چھو جاتے ہیں۔آج 21 سال گزر جانے کے باوجود جون ایلیا کی مقبولیت میں اضافہ ہو رہا ہے اور وہ اپنی شاعری کے ذریعے ہمیشہ یاد رہیں گے۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں