چیمپئنز ٹرافی انتظامات: پاکستان کرکٹ بورڈ نے بورڈ آف گورنرز کا اجلاس بلا لیا

اجلاس میں چیمپئنز ٹرافی 2025ء سٹیدیمز کی اپ گریڈیشن کے حوالے سے معاملات زیر بحث ہوں گے
لاہور: (جاگیر نیوز) چیمپئنز ٹرافی کے انتظامات کے معاملہ پر پاکستان کرکٹ بورد نے بورڈ آف گورنرز کا اجلاس بلا لیا۔
ذرائع کے مطابق بورڈ آف گورنرز کا اجلاس چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے طلب کیا ہے، اجلاس کل نیشنل کرکٹ اکیڈمی لاہور میں ہو گا۔اجلاس کی صدارت چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کریں گے، اجلاس میں چیمپئنز ٹرافی 2025ء سٹیدیمز کی اپ گریڈیشن کے حوالے سے معاملات زیر بحث ہوں گے، اجلاس کل دوپہر کو ہو گا۔
Load/Hide Comments