انگلینڈ، نیوزی لینڈ، بنگلادیش پاکستان میں کھیل سکتی ہے تو بھارتی ٹیم کیوں نہیں؟ عطاتارڑ

سارے میچز پاکستان میں ہی ہوں گے، بھارت اگر نہیں کھیلتا تو ان کی مرضی ہے

اسلام آباد: (جاگیرنیوز) وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہاکہ اگر انگلینڈ، نیوزی لینڈ، بنگلادیش پاکستان میں کھیل سکتی ہے تو بھارتی ٹیم کیوں نہیں؟عطا تارڑ نے کہا کہ بھارت کو کرکٹ میں سیاست نہیں کرنی چاہئے، چیمپئنز ٹرافی پاکستان میں ہی ہوگی، بھارت کی طرف سے باضابطہ کوئی پیغام نہیں آیا، دبئی میں کھیلنے کے حوالے سے میڈیا میں خبریں دیکھی ہیں۔وفاقی وزیر اطلاعات نے مزیدکہا کہ سارے میچز پاکستان میں ہی ہوں گے، بھارت اگر نہیں کھیلتا تو ان کی مرضی ہے، چیئرمین پی سی بی سے اس حوالے سے بات کریں گے۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں