ایس آئی ایف سی کی مدد سے ملکی معیشت استحکام کی جانب گامزن

اکتوبر 2024ء میں برآمدات میں 10 فیصد اضافہ اور درآمدات میں 8 فیصد کمی ہوئی

اسلام آباد: (جاگیرنیوز) خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل (ایس آئی ایف سی) کی مدد سے ملکی معیشت استحکام کی جانب گامزن ہو گئی۔پی بی ایس کے مطابق حکومت ایس آئی ایف سی کے تعاون سے اقتصادی استحکام کی کوششیں جاری رکھے ہوئے ہے، جولائی تا اکتوبر تجارتی خسارہ 7.3 بلین ڈالر سے 6.9 بلین ڈالر تک آ گیا، گزشتہ مالی سال 9.5 بلین ڈالر کے مقابلے میں پاکستان کی برآمدات 13 فیصد اضافے کے ساتھ 10.8 بلین ڈالر ریکارڈ کی گئی ہیں۔اکتوبر 2024ء میں برآمدات میں 10 فیصد اضافہ اور درآمدات میں 8 فیصد کمی ہوئی، پہلی سہ ماہی میں 1.7 ٹریلین روپے کا بجٹ سرپلس ریکارڈ کیا گیا، اکتوبر 2024ء میں ترسیلات زر 3 بلین ڈالر سے تجاوز کر گئیں۔اسی طرح زرمبادلہ ذخائر میں اضافے کی توقع ہے، ایس آئی ایف سی کی عالمی سرمایہ کاروں کو مواقع کی فراہمی، مالیاتی نظام میں جدت اور تجارت کے فروغ کیلئے معاونت قابل تحسین ہے۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں