ورلڈ باڈی بلڈنگ اینڈ فزیق چیمپیئن شپ: پاکستانی بلال احمد نے گولڈ میڈل جیت لیا

گزشتہ برس جنوبی ایشیاء ورلڈ باڈی بلڈنگ چیمپیئن شپ میں بھی گولڈ میڈل حاصل کیا تھا

مالے :(ویب ڈیسک )جنوبی ایشیا کے ملک مالدیپ میں ہونے والی پندرہویں ورلڈ باڈی بلڈنگ اینڈ فزیق چیمپیئن شپ میں پاکستانی بلال احمد نے گولڈ میڈل حاصل کر لیا۔بلال احمد نے مینز فزیک کیٹیگری میں گولڈ میڈل جیتا، انہوں نے گزشتہ برس جنوبی ایشیاء ورلڈ باڈی بلڈنگ چیمپیئن شپ میں بھی گولڈ میڈل حاصل کیا تھا۔پاکستان باڈی بلڈنگ فیڈریشن کے سیکریٹری سہیل انور کا کہنا تھا کہ بلال احمد کو پرائیویٹ سپانسر شپ سے ورلڈ باڈی بلڈنگ چیمپیئن شپ میں شرکت کے لیے بھیجا، حکومت پاکستان کو باڈی بلڈرز کی بھی حوصلہ افزائی کرنی چاہیے۔دوسری جانب چیمپیئن شپ میں کامیابی کے بعد بلال احمد کا کہنا تھا کہ گولڈ میڈل جیتنے پر اللہ تعالی کا شکر گزار ہوں۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں