چائنہ بین الاقوامی درآمدی نمائش میں پاکستانی لیمپ توجہ کا مرکز بن گئے

چا ئنہ بین الاقوامی در آ مدی نمائش کے بو تھ پر حبیب الرحمان نے اونٹ کی ہڈ ی سے تیار کردہ لیمپس کے بارے میں صارفین کو آگاہ کیا-فوٹو:شِنہوا

شنگھائی (شِنہوا) پاکستانی کاروباری شخصیت حبیب الرحمان نے 7 ویں چائنہ بین الاقوامی درآمدی نمائش میں “مصروف دن ” گزارا۔ وہ شنگھائی میں جاری نمائش کے دوران چینی خریداروں سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستانی مصنوعات متعارف کرواتے رہے۔درآمدی نمائش نہ صرف فارچیون 500 کمپنیوں کا ایک پلیٹ فارم ہے بلکہ حبیب الرحمان کی طرز پر کام کر نے والے چھوٹےکاروباری اداروں کو بھی کاروباری مواقع فراہم کررہی ہے۔ حبیب الرحمان ہرسال نمائش میں نئی مصنوعات لاتے ہیں۔ اس میں نمک کے لیمپ ، اونٹ کی کھال سے لیکر اس مرتبہ لائے گئے اونٹ کی ہڈیوں سے بنے لیمپ شامل ہیں۔ان کی رائے میں چینی اور پاکستانی عوام کے درمیان تعلق میں اونٹ کو اہم علامتی اہمیت حاصل ہے اور اس بار اونٹ ہماری امیدوں کا محوربنے ہیں۔پہاڑی علاقوں میں معدنیات سے بنے نمک کے لیمپ پاکستان میں مشہور ہیں تاہم چینی مارکیٹ میں یہ نئے ہیں۔حبیب الرحمان نے چوتھی چائنہ بین الاقوامی درآمدی نمائش میں پہلی مرتبہ اسے آزمانے کے لئے شرکت کی تھی ۔اس نمائش میں وہ پاکستانی نمک کے لیمپ لائے تھے جن کی غیر متوقع طور پر ’’ سب سے زیادہ فروخت ‘‘ ہوئی۔انہوں نے کہا کہ چائنہ بین الاقوامی درآمدی نمائش میں پہلی بار شرکت کا تجربہ شاندار طور پر “غیر متوقع” تھا۔ نمائش کے بعد وہ چین کی مشہور تجارتی شاہراہ نان جنگ روڈ پر واقع اپنے بوتھ میں چھٹیوں کے عروج کے دوران دن کی فروخت کا 3 گنا زائد فروخت کرنے میں کامیاب رہے۔حقیقتاً چائنہ بین الاقوامی درآمدی نمائش کے بعد انہوں نے نمک سے تیار کردہ لیمپ کے کل 3 کنٹینر فروخت کئے جس میں مختلف سائز کے تقریباً 60 ہزار لیمپ تھے۔نمک کے لیمپ کی مقبولیت نے حبیب الرحمان کو نمائش سے متعلق اعتماد فراہم کیا۔گزشتہ برس یعنی چھٹی چائنہ بین الاقوامی درآمدی نمائش میں وہ پاکستانی فن کا خزانہ یعنی اونٹ کی کھال سے تیار کردہ لالٹین لے کر آئے تھے۔ یہ “غیرمادی ثقافتی ورثہ” دستکاری ہے جو 900 برس سے زائد عرصے سے زیراستعمال ہے۔ اس نے اپنی عمدہ بناوٹ اور منفرد صحرائی ثقافتی عناصر کی بدولت بہت زیادہ توجہ حاصل کی ہے۔ نمائش کے صرف 6 دن میں انہیں چین کے 20 سے زائد صوبوں سے آرڈر ملے تھے۔حبیب الرحمان کا کہنا ہے کہ اونٹ کی کھال کی لالٹین ایک ثقافتی ورثہ ہے۔ یہ کبھی تقریباً ہر گھرمیں استعمال ہوتی تھی تاہم اب دھیرے دھیرے معدوم ہورہی ہے۔ چائنہ بین الاقوامی درآمدی نمائش کی وجہ سے اس معدوم ہوتی دستکاری کو محفوظ کیا جارہا ہے۔رواں سال حبیب الرحمان نے 7 ویں چائنہ بین الاقوامی درآمدی نمائش کے لئے 6 ماہ قبل مقامی ٹیم سے رابطہ کرکے تیاری شروع کردی تھی۔انہوں نے کہا کہ چینی مارکیٹ نہ صرف ہماری مصنوعات کے لئے ایک منڈی ہے بلکہ پاکستان ۔ چین ثقافتی انضمام گہرا کرنے میں بھی معاون ہے۔حبیب 7 ویں چائنہ بین الاقوامی درآمدی نمائش میں چینی مارکیٹ کے اعتبار سے اونٹ کی کھال سے بنے لیمپ لائے ہیں۔ اس مرتبہ چمڑے کے لیمپ پر مچھلی کے نمونے بنائے گئے جو چینی ثقافت میں ہر سال فراوانی اور خوشحالی کی علامت ہیں۔وہ اونٹ کی ہڈیوں کے بنے لیمپ بھی لائے تھے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ اونٹ پاکستانی ثقافت میں اہم ہیں جو نہ صرف قدیم شاہراہ ریشم پر چین جیسے ممالک کے ساتھ رابطے اور تبادلے کی نمائندگی کرتے ہیں بلکہ ہماری زندگی میں بھی ان کی موجودگی اہم ہے۔حبیب الرحمن نے کہا کہ وہ مسلسل 2 برس سے اونٹ کے اجزاء سے بنی مصنوعات لارہے ہیں۔ انہوں نے چینی خاندانوں کے لئے کچھ دلچسپ پاکستانی مصنوعات لانے کی امید بھی ظاہر کی۔حبیب کا کہنا ہے کہ چائنہ بین الاقوامی درآمدی نمائش چین اور پاکستان کی معیشتوں کے درمیان ایک رابطہ ہی نہیں بلکہ ایک ثقافتی پل بھی ہے۔انہوں نے امید ظاہر کی کہ پاکستان میں موجود مختلف غیر مادی ثقافتی ورثے کی مہارتوں اور روایتی ثقافت کو نہ صرف بہترین انداز میں اپنایا جائے گا بلکہ انہیں فروغ بھی ملے گا۔اس کے ساتھ وہ مزید چینی صارفین کو پاکستانی دستکاریوں کی انفرادیت پر توجہ دینے کے لئے متوجہ کرسکیں گے جس سے پاکستان کی دستکاری کی صنعت فروغ پائے گی۔

چین ، مشرقی شنگھائی میں 7ویں چائنہ بین الاقوامی درآمدی نمائش کے دوران طبی آ لات اور صحت کی نگہداشت کے حوالے سے مصنوعات کی نمائش کے علاقے میں بائر کے بوتھ کو دیکھا جا سکتا ہے-فوٹو:شِنہوا)

7ویں چائنہ بین الاقوامی درآمدی نمائش کے دوران طبی اور صحت کی نگہداشت کے حوالے سے مصنوعات توجہ کا مرکز
شنگھائی (شِنہوا) 7ویں چائنہ بین الاقوامی درآمدی نمائش کے دوران طبی آ لات اور صحت کی نگہداشت کے حوالے سے مصنوعات کی نمائش کے علاقے میں “صحت مند چین، بہتر زندگی” کے موضوع کے تحت عالمی مرکزی طبی اختراع پر مبنی مصنوعات اور کٹنگ ایج ٹیکنالوجیز اور خدمات پیش کی گئیں۔


چین، لانگ مارچ ۔2 سی کیر ئیر راکٹ پائی سیٹ ۔ 2 کے 4 ریموٹ سینسنگ سیٹلائٹس کو لے کر شمال مغربی جیوچھوان سیٹلائٹ لانچ مرکز سے اڑان بھررہا ہے-فوٹو:شِنہوا)

چین نے ریموٹ سینسنگ سیٹلائٹس کا نیا گروپ روانہ کردیا

جیوچھوان (شِنہوا) چین نے ریموٹ سینسنگ سیٹلائٹس کا ایک نیا گروپ کامیابی سے روانہ کردیا ہے۔ایک لانگ مارچ ۔2 سی کیر ئیر راکٹ نے پائی سیٹ ۔ 2 کے 4 سیٹلائٹس کو لیکر ہفتے کی صبح 11 بجکر 39 منٹ (بیجنگ وقت) پر شمال مغربی جیوچھوان سیٹلائٹ لانچ مرکز سے اڑان بھری اور کامیابی سے اپنے طے شدہ مدار میں داخل ہو گیا۔یہ سٹیلائٹس تجارتی ریموٹ سینسنگ ڈیٹا خدمات کی فراہمی میں استعمال کئے جائیں گے۔یہ لانگ مارچ کیریئرراکٹ سیریز کی 544 ویں پرواز تھی۔


لانگ مارچ۔8راکٹ کی کل لمبائی50.3 میٹرزہے جبکہ اس کی اڑان کا وزن 356ٹن ہے، یہ سورج سے ہم آہنگ مدار میں 700کلومیٹر کی بلندی پر کم ازکم4.5ٹن کا پیلوڈ اٹھا سکتا ہے-ٍفوٹو:شِنہوا

چین کے پہلے تجارتی خلائی لانچ مقام پر لانگ مارچ-8 راکٹ کی مشق
بیجنگ (شِنہوا) چین کے نئی نسل کے درمیانے درجے کے راکٹ لانگ مارچ۔8 نے ملک کے پہلے تجارتی خلائی لانچ مقام پر مشق کامیابی سے مکمل کرلی۔چائنہ ایرو اسپیس سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کارپوریشن (سی اے ایس سی) کے ماتحت راکٹ ساز ادارے چائنہ اکیڈمی آف لانچ وہیکل ٹیکنالوجی نے بتایا کہ یہ مشق چین کے جنوبی جزیرہ نما صوبے ہائی نان کے شہر وین چھانگ میں واقع لانچ پیڈ نمبر 1 پر کی گئی۔لانگ مارچ-8 راکٹ رواں سال کے اختتام پر لانچ کیا جائے گا جبکہ یہ لانچ پیڈ کا افتتاحی مشن بھی ہوگا۔ہانی نان تجارتی خلائی لانچ مقام کی تعمیر جولائی 2022 ءمیں شروع ہوئی تھی اور اب یہ تجارتی مشن کے لئے مختص ملک کا پہلا لانچ مقام ہے۔راکٹ نے پہلی پرواز دسمبر 2020ء میں کی تھی۔ اس طرز کے راکٹ سے سورج سے ہم آہنگ مدار میں پے لوڈ بھیجنے کی چین کی صلاحیت 3 سے 5 ٹن ہو گئی ہے۔

چین کا بزرگوں کے معیار زندگی کو بہتر بنانے کا منصوبہ
بیجنگ (شِنہوا) چین تیزی سے بڑھتی ہوئی بزرگ آبادی کے پیش نظر بزرگوں کی نگہداشت کی خدمات کی کھپت بڑھانے اور اپنے بزرگ شہریوں کے معیار زندگی کو بہتر بنانے کے لیے مزید کوششیں کرے گا۔وزارت شہری امور (ایم سی اے) نے وزارت تجارت اور دیگر 22 حکومتی اداروں کے ساتھ نئے معاون اقدامات جاری کئے ہیں۔اس میں عوامی طلب کے مطابق بزرگوں کی نگہداشت کی خدمات کی فراہمی کو بڑھانے کے لیے خاص طور پر دیہی علاقوں میں کوششیں کرنے کی ضرورت پر زور دیا گیا ہے۔دستاویز میں اس نوعیت کی کھپت بڑھانے کے حوالے سے کہا گیا ہے کہ بزرگوں کی نگہداشت سے متعلق خدمات کو جائیداد کے انتظام، گھریلو خدمات ، صحت کی نگہداشت ، ثقافت، سیاحت، کھیلوں اور تعلیمی شعبوں کو یکجا کرکے ترقی دینے میں معاونت کی جائے گی۔اس کے علاوہ، اکتوبر کو بزرگوں کی نگہداشت کی خدمات کی کھپت بڑھانے کے مہینے کے طور پر مختص کیا گیا ہے۔سرکاری اعداد و شمار کے مطابق 2023ء میں چین میں 60 برس یا اس سے زیادہ عمر کے افراد کی تعداد 29 کروڑ 70 لاکھ تھی جو ملکی آبادی کا21.1 فیصد ہیں۔

چین، نئی توانائی مسافرکاروں کی فروخت میں اکتوبر کے دوران اضافہ
بیجنگ (شِنہوا) چین میں نئی توانائی مسافر گاڑیوں کی مارکیٹ میں اکتوبر کے دوران زبردست اضافہ جاری رہا اور خوردہ فروخت تقریباً 12 لاکھ یونٹس تک پہنچ گئی۔چائنہ پیسنجر کار ایسوسی ایشن (سی پی سی اے) کے مطابق یہ تعداد گزشتہ برس کی نسبت 56.7 فیصد کا اضافہ ظاہر کرتی ہے جبکہ گزشتہ ماہ کے مقابلے میں 6.4 فیصد زائد ہے۔نئی توانائی مسافر گاڑیوں کی پیداوار اکتوبر میں تقریباً 13 لاکھ 80 ہزار یونٹس رہی جو گزشتہ برس کی نسبت 49.9 فیصد اضافہ اور گزشتہ ماہ سے 12.6 فیصد زائد ہے۔اعداد و شمارکے مطابق نئی توانائی گاڑیوں کے استعمال کی شرح گزشتہ ماہ بڑھ کر 50.1 فیصد ہوگئی جو کہ مقامی مارکیٹ میں مقبولیت کا پیمانہ ہے۔سی پی سی اے کے اعداد و شمار کے مطابق سال کے ابتدائی 10 ماہ کے دوران نئی توانائی مسافر کاروں کی مجموعی خوردہ فروخت 83 لاکھ 30 ہزار یونٹس رہی جو گزشتہ برس کے مقابلے میں 39.8 فیصد اضافہ ہے۔چین نے گزشتہ ماہ 1 لاکھ 20 ہزارنئی توانائی مسافر گاڑیاں برآمد کیں جو گزشتہ برس کی نسبت 10.4 فیصد اور ستمبر کے مقابلے میں 13.7 فیصد اضافہ ہے۔


چینی نائب وزیر اعظم سنگاپور اور آذربائیجان کا دورہ کریں گے
بیجنگ (شِنہوا) چین کے نائب وزیر اعظم ڈِنگ شوئے شیانگ سنگاپور کے نائب وزیر اعظم گان کیم یانگ کی دعوت پر 10 اور 11 نومبر کو سنگاپور کا دورہ کریں گے۔چینی وزارت خارجہ کی ترجمان ماؤ ننگ نے کہا ہے کہ کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو کی قائمہ کمیٹی کے رکن ڈِنگ گان کے ساتھ مل کر چین۔سنگاپور مشترکہ کونسل برائے دو طرفہ تعاون کے 20ویں اجلاس اورچین۔سنگاپور سوژو صنعتی پارک مشترکہ سٹیئرنگ کونسل(جے ایس سی)کے 25ویں اجلاس کی مشترکہ صدارت کریں گے ۔ترجمان نے مزید کہا کہ دونوں شخصیات چین۔سنگاپور تھیان جن ایکو۔ سٹی جے ایس سی کے 16ویں اجلاس اور چین۔سنگاپور ( چھونگ چھنگ) اسٹریٹجک رابطوں پر نمائشی منصوبے بارے جے ایس سی کے آٹھویں اجلاس کی مشترکہ صدارت بھی کریں گے۔آذربائیجان کے صدر الہام علیوف کی دعوت پر چینی صدر شی جن پھنگ کے خصوصی نمائندے کی حیثیت سے ڈِنگ 12 اور 13 نومبر کو آذربائیجان میں ورلڈ لیڈرز کلائمٹ ایکشن سمٹ میں شرکت کے لیے آذربائیجان جائیں گے۔ماؤ نے مزید کہا کہ ڈِنگ آذربائیجان کے نائب وزیر اعظم شاہین عبداللہ اوگلو مصطفائف کی دعوت پر آذربائیجان کا دورہ کریں گے۔

افغانستان، پولیس نے منشیات کے 7 مشتبہ اسمگلرز گرفتار کرلئے
کابل (شِنہوا) افغانستان کے جنوبی صوبہ قندھار میں انسداد منشیات پولیس نے مختلف کارروائیوں کے دوران ہیروئن اور افیون سمیت غیر قانونی منشیات برآمد کرکے 7 مشتبہ منشیات اسمگلزر کو گرفتارکر لیا ہے۔صوبائی پولیس کے ترجمان ملا اسداللہ جمشید نے ہفتہ کو بتایا کہ گزشتہ ہفتے کے دوران قندھار کے مختلف علاقوں میں کارروائیوں کے دوران یہ منشیات برآمد کی گئیں جن میں ہیروئن، افیون ، حشیش اور ہیروئن کی تیاری میں استعمال ہونے والا سامان شامل ہے۔عہد یدار نے اس بات پر زور دیا کہ پولیس صوبے میں منشیات کی پیداوار اور اسمگلنگ کی روک تھام کے لیے پرعزم ہے۔صوبہ پروان میں صوبائی پولیس کے ترجمان فضل رحیم مسکین یار نے بتایا کہ پولیس نے حال ہی میں 2 افراد کو منشیات کی اسمگلنگ کے شبے میں گرفتار کیا ہے۔

چین میں توانائی کا پہلا قانون منظور، یکم جنوری سے لاگو ہوگا
بیجنگ (شِنہوا) چینی قانون سازوں نے ملک کا پہلا توانائی کا قانون منظورکرلیا ہے جو یکم جنوری 2025ء سے نافذ العمل ہوگا۔قانون کی منظوری چین کی اعلیٰ ترین مقننہ قومی عوامی کانگریس کی قائمہ کمیٹی نے ایک اجلاس میں دی۔ 9 ابواب پر مشتمل اس قانون میں توانائی کی منصوبہ بندی، ترقی اور استعمال، مارکیٹ نظام، توانائی ذخائر اور ہنگامی ردعمل، توانائی ٹیکنالوجی میں اختراع ، نگرانی ،انتظام اور قانونی ذمہ داریوں سے متعلق امور شامل ہیں۔آئین کے تحت وضع کردہ یہ قانون توانائی میں اعلیٰ معیار کی ترقی کے فروغ، قومی توانائی کا تحفظ یقینی بنانے، ماحول دوست اور کم کاربن منتقلی ، پائیدار ترقی کے فروغ ، کاربن میں کمی اور اس کے مکمل خاتمے سے متعلق اہداف کے لئے فعال اور دانشمندانہ کوشش کرنے اور ہر اعتبار سے ایک جدید سوشلسٹ ملک کے قیام کی ضروریات پوری کرنے کے لئے تیار کیا گیا ہے۔


چین، چینی نائب وزیراعظم ژانگ گوچھنگ مرکزی زیرانتظام ریاستی ملکیتی کاروباری اداروں کی سائنس و ٹیکنالوجی اختراع سے متعلق بیجنگ میں منعقدہ ایک کانفرنس سے خطاب کررہے ہیں-فوٹو:شِنہوا

چین کے اہم ریاستی ملکیتی کاروباری اداروں کو سائنسی و تکنیکی جدت کی پیروی کرنے کی ترغیب
بیجنگ (شِنہوا) چینی نائب وزیر اعظم ژانگ گو چھنگ نے مرکزی زیر انتظام ریاستی ملکیتی کاروباری اداروں کو سائنس و ٹیکنالوجی میں اختراع کو فروغ دینے پر زور دیا ہے۔کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو کے رکن ژانگ نے یہ بات مرکزی زیرانتظام ریاستی ملکیتی کاروباری اداروں کی سائنس و ٹیکنالوجی اختراع سے متعلق بیجنگ میں منعقدہ ایک کانفرنس سے خطاب میں کہی۔انہوں نے کمپنیوں پر زور دیا کہ وہ اپنی اختراعی صلاحیتوں میں جامع انداز سے پیشرفت کرکے سائنس و ٹیکنالوجی اور صنعتی اختراع میں مربوط ترقی کے لئے تیزی سے آگے بڑھیں۔ژانگ نے کہا کہ مرکزی زیرانتظام ریاستی ملکیتی کاروباری ادارے اصل اختراع کے لئے اپنی صلاحیتوں میں اضافے ، بنیادی تحقیق پر کوششیں تیز کرنے ، اہم عمومی ٹیکنالوجیز کی فراہمی بڑھانے اور کٹنگ ایج کے ساتھ انقلابی ٹیکنالوجی کی منصوبہ بندی کریں۔

اٹلی نے 56 گمشدہ چینی ثقافتی آثار واپس کر د ئیے
بیجنگ (شِنہوا) چین کی قومی ثقافتی ورثہ انتظامیہ نے اعلان کیا ہے کہ 56 گمشدہ چینی ثقافتی آثار اٹلی سے واپس لائے گئے ہیں۔انتظامیہ نے بتایا کہ ان آثار کی واپسی چین اور اٹلی کے درمیان دوطرفہ معاہدے کے فریم ورک کے اندر ایک مزید کامیاب تعاون کی نشاندہی کرتی ہے جس کا مقصد ثقافتی آثار کی غیر قانونی درآمد اور برآمد کو روکنا ہے۔یہ واپسی مارچ 2019 میں اٹلی سے 796 چینی ثقافتی آثار کے واپس آنے کے بعد کی گئی ہے۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں