حارث رؤف ایک وکٹ کے فرق سے وقار یونس کا ریکارڈ برابر نہ کرسکے

سابق کرکٹر نوقار یونس نے11 وکٹیں لے کر نیوزی لینڈ کے خلاف 1990ء میں یہ اعزاز اپنے نام کیا تھا

پرتھ :(ویب ڈیسک)آسٹریلیا کیخلاف تین میچز کی ون ڈے سیریز میں قومی ٹیم کے فاسٹ بولر حارث رؤف محض ایک وکٹ کے فرق سے وقار یونس کا ریکارڈ برابر کرنے میں ناکام ہوگئے۔پرتھ میں کھیلے جارہے میچ میں قومی ٹیم نے آسٹریلیا کو محض 31.5 اوورز میں 140 رنز پر پویلین روانہ کیا، اس میچ میں فاسٹ بولر حارث رؤف نے 7 اوورز میں 24 رنز دیکر 2 شکار کیے تاہم وہ لیجنڈری فاسٹ بولر وقار یونس کا ریکارڈ برابر کرنے سے محض ایک وکٹ کے فاصلے پر رہ گئے۔

تین میچز کی ون ڈے سیریز میں پاکستان کی جانب سے سب سے زیادہ 11 وکٹیں نیوزی لینڈ کے خلاف وقار یونس نے 1990ء میں حاصل کیں تھی، اسکے بعد حارث رؤف نے اس سیریز میں آسٹریلیا کیخلاف 10 وکٹیں لیں اور دوسرے نمبر پر آگئے۔

حارث کے علاوہ سعید اجمل 2012ء آسٹریلیا، نسیم شاہ 2022ء میں نیدرلینڈز اور عمر گل سری لنکا کیخلاف 2009ء میں دس دس وکٹیں حاصل کرچکے ہیں۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں