کوئٹہ ریلوے سٹیشن حملہ: بلوچستان حکومت کا 3 روزہ سوگ منانے کا اعلان

صوبہ بھر میں 11 سے 13 نومبر تک سوگ منایا جائے گا،قومی پرچم سرنگوں رہے گا،اعلامیہ حکومت سندھ

کوئٹہ :(جاگیر نیوز) کوئٹہ ریلوے سٹیشن خودکش حملے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر بلوچستان حکومت نے 3 روزہ سوگ منانے کا اعلان کردیا۔بلوچستان حکومت کے اعلامیہ کے مطابق صوبہ بھر میں 11 سے 13 نومبر تک سوگ منایا جائے گا، تینوں روز تمام سرکاری عمارتوں پر نصب قومی پرچم سرنگوں رہے گا۔واضح رہے کہ گزشتہ روز کوئٹہ ریلوے سٹیشن ہونے والے خودکش دھماکے میں خاتون سمیت 27 افراد جاں بحق اور 40 افراد زخمی ہو گئے تھے۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں