تیزی سے پگھلتے گلیشیئرز کا تحفظ سنجیدہ اقدامات کا متقاضی ہے: وزیر اعظم

پاکستان میں 7 ہزار گلیشیئرز موجود ہیں، گلیشیئرز پینے کے پانی کا بڑا ذریعہ ہیں،شہباز شریف

باکو: (ویب ڈیسک) وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ درجہ حرارت بڑھنے سے گلیشیئرز کا تیزی سے پگھلنا تشویشناک ہے، تیزی سے پگھلتے گلیشیئرز کا تحفظ سنجیدہ اقدامات کا متقاضی ہے، ٹھوس اور موثر اقدامات کرنا ہوں گے۔کاپ 29 کے موقع پر گلیشیئرز کے تحفظ کیلئے اعلیٰ سطح تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ گلیشیئرز کے تحفظ کیلئے تاجک صدر کی میزبانی میں تقریب خوش آئند ہے، تاجکستان کے صدر کی کاوشیں لائق تحسین ہیں۔شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان میں 7 ہزار گلیشیئرز موجود ہیں، گلیشیئرز پینے کے پانی کا بڑا ذریعہ ہیں، پاکستان میں گلیشیئرز سے 90 فیصد پانی حاصل کیا جاتا ہے، گلیشیئرز کے تحفظ کے لیے مربوط اقدامات ضروری ہیں۔انہوں نے کہا کہ درجہ حرارت بڑھنے سے گلیشیئرز کا تیزی سے پگھلنا تشویشناک ہے، انسانیت کی بقا گلیشیئرز کے تحفظ سے مشروط ہے، مستقبل میں پانی کے ذخائر کو محفوظ بنانے کے لیے گلیشیئرز کا تحفظ ضروری ہے۔وزیر اعظم نے کہا کہ پائیدار بنیاد پر گلیشیئرز کا تحفظ یقینی بنانے کے لیے ڈیٹا مرتب کرنا ہو گا، گلیشیئرز کے تحفظ کے لیے ٹھوس اور موثراقدامات کرنا ہوں گے۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں