مرسڈیز۔ بینز کی چین میں کامیابی اسکی عالمی ترقی کے لئے اہم ہے، ادارہ

چینی رفتارہمیشہ انہیں تیز رفتار ٹیکنالوجی کے ساتھ ہم آہنگ رہنے کی یاد دلاتی ہے

سٹٹگارٹ،جرمنی(شِنہوا)جرمنی کی پرتعیش گاڑیاں بنانےوالی کمپنی مرسڈیز۔ بینز کے سینئر عہدایدار نے کہا ہے کہ دنیا میں مز ید کا میا بیاں حاصل کر نے کے لئے ہمیں چین میں کامیاب ہونا ضروری ہے۔اس کے ساتھ انہوں نے ٹیکنالوجی کی جدت، الیکٹرک کی جانب منتقلی اور کاربن کے خاتمے میں چین کو اہم شراکت دار قرار دیا ۔شِنہوا کے ساتھ ایک حالیہ انٹرویو میں مرسڈیز-بینز کے بورڈ آف منیجمنٹ کے چیئرمین اولا کیلینیئس نے اس یقین کا اظہار کیا کہ دنیا کی اس سب سے بڑی کار منڈی میں بڑی اور طویل مدتی ترقی کی صلاحیت بھی موجود ہے۔کمپنی کے فیصلہ سازوں کو چینی مارکیٹ کی متحرک نوعیت، جدت، اور مقابلے کا براہ راست تجربہ دینے کے لیے کمپنی نے اپنا سالانہ حکمت عملی ہفتہ اپنے معمول کے مقامی دفتر سے دسمبر 2023ء میں بیجنگ منتقل کر دیا تھا۔کیلینیئس نے کہا کہ مرسڈیز۔ بینز میں تمام فیصلہ سازوں اور متعلقہ فریقوں کو آگاہ کرنا ضروری تھا کہ ہمیں چین میں کامیاب ہونا ضروری ہے تا کہ ہم دنیا میں مزید کامیاب ہو سکیں۔کیلینیئس چین میں تیز رفتار ترقی سے بہت متاثر ہوئے اور چینی رفتارہمیشہ انہیں تیز رفتار ٹیکنالوجی کے ساتھ ہم آہنگ رہنے کی یاد دلاتی ہے۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں