سدھانت چترویدی اور ترپتی ڈمری کی نئی فلم ’دھڑک 2‘ کی شوٹنگ شروع
دھڑک 2 تمل فلم پری یرم پرومل سے ماخوذ ہے جس میں ذات اور طبقے کی پیچیدگیوں کو اجاگر کیا گیا ہے-فوٹو : فائل
ممبئی:(ویب ڈیسک) بالی وڈ کے نامور اداکار سدھانت چترویدی اور ترپتی ڈمری نے اپنی نئی فلم دھڑک 2 کی شوٹنگ کا آغاز کردیا ہے۔ حال ہی میں سیٹ سے لی گئی ان دونوں کی ایک تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔ اس فلم کو شازیہ اقبال ڈائریکٹ کر رہی ہیں اور کرن جوہر کی پروڈکشن کمپنی دھرم پروڈکشنز اسے پروڈیوس کر رہی ہے۔دھڑک 2 دراصل 2018ء کی تمل فلم پری یرم پرومل سے ماخوذ ہے، جس میں ذات اور طبقے کی پیچیدگیوں کو اجاگر کیا گیا ہے۔ کرن جوہر نے مئی 2024ء میں اس پراجیکٹ کا اعلان کیا اور ایک پاورفل موشن پوسٹر شیئر کیا، جس میں تعلیم، تحریک، تنظیم جیسے نعرے شامل ہیں، جو فلم کے سماجی پیغام کو نمایاں کرتے ہیں۔یہ فلم پہلے 22 نومبر 2024ء کو ریلیز ہونے والی تھی لیکن اب اس کی نئی تاریخ 11 فروری 2025ء مقرر کی گئی ہے۔