اے آر رحمان اور ان کی اہلیہ سائرہ کے درمیان علیحدگی کا اعلان

گہری محبت کے باوجود، کشیدگی اور مشکلات نے تعلقات میں ایک ایسی خلیج پیدا کر دی جسے پُر کرنا اس وقت ممکن نہیں ہے

ممبئی:(ویب ڈیسک) معروف موسیقار اے آر رحمان اور ان کی اہلیہ سائرہ نے اپنی شادی شدہ زندگی کے خاتمے کا فیصلہ کر لیا ہے۔
وندنا شاہ اینڈ ایسوسی ایٹس کی جانب سے جاری کیے گئے بیان میں بتایا گیا کہ دونوں کے تعلقات میں جذباتی مسائل اور اختلافات پیدا ہو چکے ہیں، جنہیں حل کرنا ممکن نہیں رہا۔بیان میں کہا گیا: “ایک دوسرے کے لیے گہری محبت کے باوجود، کشیدگی اور مشکلات نے ان کے تعلقات میں ایک ایسی خلیج پیدا کر دی ہے جسے پُر کرنا اس وقت ممکن نہیں ہے۔”سائرہ نے اس مشکل وقت میں عوام سے پرائیویسی اور ہمدردی کی درخواست کی ہے۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں