برطانیہ میں کسانوں کا ٹریکٹر ٹیکس کیخلاف احتجاج
ٹیکس بڑھانے سے خوراک کی پیداوار میں کمی واقع ہوگی، ٹیکس کا بل پورا کرنے کے لیے زمین بیچنی پڑے گی
لندن: (جاگیر نیوز) برطانوی دارالحکومت لندن میں ٹریکٹر ٹیکس کے خلاف ہزاروں کی تعداد میں کسان ٹریکٹر لے کر سڑکوں پر نکل آئے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق مظاہرین نے پارلیمنٹ سکوائر کی طرف مارچ کیا، کسانوں نے حکومت سے ٹریکٹر ٹیکس ختم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔کسان مظاہرین کا کہنا ہے کہ ٹیکس بڑھانے سے خوراک کی پیداوار میں کمی واقع ہوگی، ٹیکس کا بل پورا کرنے کے لیے زمین بیچنی پڑے گی۔دوسری جانب برطانوی اپوزیشن نے بھی ٹریکٹر ٹیکس کی مخالفت کردی ہے، برطانوی اپزیشن لیڈر کا کہنا ہے کہ ٹریکٹر ٹیکس سے خوراک کی پیداوار کو نقصان پہنچنے کا خطرہ بڑھ جائے گا۔
Load/Hide Comments