سردیوں میں بجلی کا خصوصی پیکیج تین ماہ کیلئے ہوگا: وزیر خزانہ
پیکیج کے تحت 200 یونٹ سے زائد استعمال پر 26 روپے 7 پیسے فی یونٹ ملے گی
اسلام آباد:(جاگیرنیوز) وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ سردیوں میں بجلی کا خصوصی پیکیج تین ماہ کیلئے ہوگا۔
وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس ہوا، اجلاس میں سردیوں کیلئے بجلی کے خصوصی پیکج کی منظوری دے دی گئی۔ای سی سی کے اعلامیہ میں بتایا گیا کہ محمد اورنگزیب کا کہنا ہے کہ سردیوں میں بجلی کا خصوصی پیکیج تین ماہ کیلئے ہوگا، پیکیج کے تحت 200 یونٹ سے زائد استعمال پر 26 روپے 7 پیسے فی یونٹ ملے گی۔اعلامیہ میں مزید یہ بھی بتایا گیا کہ کے الیکٹرک سمیت بجلی کی تمام تقسیم کار کمپنیوں کے صارفین کو پیکیج ملے گا جبکہ اجلاس میں نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) کیلئے 3.1 ارب روپے کی گرانٹ منظور کی گئی۔
Load/Hide Comments