سونے کی قیمتوں میں بڑا اضافہ، فی تولہ 3600 روپے مہنگا
قیمتوں میں اضافے کے بعد عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 2 ہزار623 ڈالرز ہو گئی ہے۔
کراچی: (جاگیر نیوز) عالمی وملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی فی تولہ قیمتوں میں آج دوسرے روز بھی اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 3600 روپے اضافہ ہوا جس کے بعد فی تولہ سونے کی قیمت 2 لاکھ 73 ہزار 500 روپے ہو گئی۔ایسوسی ایشن کی جانب سے بتایا گیا کہ 10 گرام سونے کی قیمت میں بھی 3 ہزار 86 روپے اضافہ دیکھنے میں آیا ہے جس کے بعد ملکی صرافہ مارکیٹوں میں 10 گرام سونا 2لاکھ 34ہزار 482روپے کا ہوگیا۔دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں سونے کے نرخوں میں 36 ڈالر فی اونس کا اضافہ ہوا ہے ،قیمتوں میں اضافے کے بعد عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 2 ہزار623 ڈالرز ہو گئی ہے۔یاد رہے کہ گزشتہ روز سونےکی فی تولہ قیمت میں 2500 روپے کا بڑا اضافہ دیکھنے میں آیا تھا اور فی تولہ سونے کی قیمت 2 لاکھ 69 ہزار 900 روپے پر پہنچ گئی تھی۔