انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں معمولی کمی ریکارڈ

کراچی: (جاگیر نیوز) انٹربینک میں آج روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قیمت میں معمولی کمی ریکارڈ کی گئی۔
کاروباری ہفتے کے چوتھے روز انٹربینک میں امریکی کرنسی کی قیمت میں 8 پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی جس کے باعث انٹربینک میں ڈالر 277 روپے 96 پیسے پر بند ہوا ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ روز انٹربینک میں ڈالر 278 روپے 4 پیسے پر بند ہوا تھا۔
Load/Hide Comments