اسرائیلی فوج نے لبنان میں جنگ بندی کی حمایت کر دی، نیتن یاہو کو بھی آگاہ کردیا

اسرائیلی سکیورٹی سروسز کی قیادت نے سیاسی سطح پر آگاہ کیا کہ وہ لبنانی محاذ پر جنگ بندی کو قبول کرنے کی حمایت کرتے ہیں

تل ابیب: (ویب ڈیسک) اسرائیلی فوج نے لبنان میں جنگ بندی کی حمایت کرتے ہوئے نیتن یاہو کو بھی اس بارے آگاہ کر دیا۔
اسرائیلی فوج کی قیادت نے مشرق وسطیٰ کے لئے امریکی ایلچی آموس ہوچسٹن کی تل ابیب میں ہونے والی ملاقاتوں کے ساتھ ملکر سیاسی رہنماؤں کو آگاہ کردیا ہے کہ وہ لبنان میں جنگ بندی کی حمایت کرتی ہے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ اسرائیلی فوج اور سکیورٹی سروسز کی قیادت نے سیاسی سطح پر آگاہ کیا ہے کہ وہ لبنانی محاذ پر جنگ بندی کو قبول کرنے کی حمایت کرتے ہیں، فوج نے یہ بھی کہا ہے کہ وہ لبنان کی جانب سے مستقبل میں کسی بھی خلاف ورزی کا مقابلہ کرنے کے لئے تیار ہے۔یہ اطلاع امریکی ایلچی ہوچسٹن کی اسرائیلی حکام سے ملاقات کے بعد سامنے آئی ہے، یہ تصدیق بھی کی گئی ہے کہ اسرائیلی حکام سے ہوچسٹن کی ملاقات مثبت ماحول میں ہوئی ہے، ہوچسٹن نے وضاحت کی ہے کہ وہ امریکی نو منتخب صدر ٹرمپ کی آنے والی انتظامیہ اور حالیہ امریکی انتظامیہ دونوں کے ساتھ ملکر لبنان میں جنگ بندی کے معاملے پر کام کر رہے ہیں۔امریکی حکومت نے کہا ہے کہ اسرائیل نے حزب اللہ کے خلاف اپنی جنگ میں کچھ اہم اہداف حاصل کر لئے ہیں جس سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ جنگ کا خاتمہ قریب ہے۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں