اسرائیل کی جانب سے بیروت کے جنوبی مضافات پر حملے

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اسرائیلی حملوں میں 28افراد جاں بحق ہوچکے ہیں جبکہ متعددزخمی ہیں

بیروت : (ویب ڈیسک ) اسرائیل کی جانب سے بیروت کے جنوبی مضافات پرحملے کیے گئے ہیں ۔
عرب میڈیا کے مطابق جمعہ کو بیروت کے جنوبی مضافاتی علاقوں میں حملے ہوئے، یہ فضائی حملے اسرائیلی فوج کے اس بیان کے فوراً بعد ہوئے جب اس نے بعض علاقے خالی کرنے کو کہا تھا۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اسرائیلی حملوں میں 28افراد جاں بحق ہوچکے ہیں جبکہ متعددزخمی ہیں ۔جمعرات کے روز لبنان نے کہا کہ ملک کے مشرق اور جنوب میں اسرائیلی حملوں میں 52 افراد جان کی بازی ہار گئے جبکہ چھاپوں میں جنوبی بیروت کو بھی نشانہ بنایا گیا اور حزب اللہ نے ایک سال کے دوران اسرائیل پر اپنے شدید ترین حملے کی ذمہ داری قبول کی۔غزہ کے تنازع پر اسرائیل اور حزب اللہ کے درمیان سرحد پار سے 11 ماہ سے زیادہ عرصے تک فائرنگ ہوتی رہی جبکہ ستمبر میں مکمل جنگ شروع ہو گئی۔اسرائیل نے بنیادی طور پر حزب اللہ کے مضبوط مقامات کو نشانہ بناتے ہوئے اور زمینی افواج جنوبی لبنان میں بھیج کر وسیع پیمانے پر بمباری کی۔وزارتِ صحت نے دس مختلف مقامات کے بارے میں ایک بیان میں کہا کہ مشرقی لبنان کی وادی بقاع میں “اسرائیلی دشمن کے ضلع بعلبک کو نشانہ بنانے والے حملے” میں “40 افراد ہلاک اور 52 زخمی” ہوئے۔دوسری جانب لبنان میں فائر بندی کے معاہدے تک پہنچنے کے لیے امریکا کی قیادت میں بھرپور بین الاقوامی کوششیں جاری ہیں۔یاد رہے کہ 8 اکتوبر 2023ء سے اب تک حزب اللہ کے ساتھ لڑائی میں اسرائیل کے حملوں میں کم از کم 3583 لبنانی شہری جاں بحق ہو چکے ہیں۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں