غزہ میں امداد تقسیم کرنے والے فوجیوں کی جانوں کو شدید خطرہ ہے: یووگیلنٹ

اس وقت جب غزہ میں بے گھر فلسطینی خاندان خوراک کے حصول کے لئے جدوجہد کر رہے ہیں

تل ابیب: (ویب ڈیسک) اسرائیل کے سابق وزیر دفاع یوو گیلنٹ نے غزہ میں امداد کی تقسیم کی ذمہ داری لینے والے فوجیوں کی جانوں کو خطرہ قرار دے دیا۔
اسرائیل کے سابق وزیر دفاع یوو گیلنٹ نے کہا ہے کہ ان کے ملک کی جانب سے غزہ کی پٹی میں انسانی امداد کی تقسیم کے لئے سکیورٹی کی ذمہ داری سنبھالنے کا خیال ایسا ہے جس سے اس کے فوجیوں کی جانیں ضائع ہوجائیں گی۔انہوں نے کہا کہ اسرائیلی فوج کی سکیورٹی میں غزہ میں خوراک کی تقسیم کا کام نجی کمپنیوں کو تفویض کرنے کا معاملہ فوجی انتظامیہ کے لئے ایک خوشامد ہے۔سابق اسرائیلی وزیر نے یہ بات اپنے ایک سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر کہی، انہوں نے کہا حکومت کی ترجیحات غلط ہیں، یہ فیصلہ سکیورٹی کے مزید اہم کاموں کو نظرانداز کرنے کا باعث بنے گا، انہوں نے یہ کہتے ہوئے اپنی پوسٹ کا اختتام کیا کہ غزہ میں فوجی انتظامیہ جنگ کے مقاصد میں سے ایک نہیں ہے بلکہ یہ ایک خطرناک اور غیر ذمہ درانہ سیاسی عمل ہے۔یاد رہے اس وقت جب غزہ میں بے گھر فلسطینی خاندان خوراک کے حصول کے لئے جدوجہد کر رہے ہیں اور غذائی امداد کے ٹرکوں کی پٹی میں داخلے میں کمی کے دوران ان امدادی ٹرکوں پرلوٹ مار میں اضافہ ہوگیا ہے، گزشتہ ہفتے پٹی میں داخل ہونے والے 109 میں سے 98 ٹرک لوٹ لئے گئے۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں