برطانیہ کو نئے طوفان ’’برٹ‘‘ کا سامنا، درجہ حرارت صفر سے بھی نیچے گرگیا

محکمہ موسمیات نے سیلاب کے خطرے کے انتباہات جاری کر دیئے، تقریباً 3 ہزار سے زائد گھر بجلی سے محروم ہوگئے

لندن: (جاگیرنیوز) برطانیہ کو نئے طوفان ’’برٹ‘‘ کا سامنا، درجہ حرارت صفر سے بھی نیچے گرگیا۔
خبر ایجنسی کے مطابق چیسٹر لی سٹریٹ ، سکاٹ لینڈ، شمالی اور وسطی انگلینڈ میں شدید برف باری ہوئی، تیز ہواؤں اور بارش نے بھی برطانیہ بھر میں تباہی مچا دی، نظام زندگی درہم برہم ہو گیا۔محکمہ موسمیات نے سیلاب کے خطرے کے انتباہات جاری کر دیئے، انگلینڈ اور ویلز میں تقریباً 3 ہزار سے زائد گھر بجلی سے محروم ہوگئے۔خبر ایجنسی کے مطابق برف باری کی وجہ سے کئی سڑکیں بند کر دی گئیں، کئی علاقوں میں ٹرین سروس بھی منسوخ کر دی گئی ہے۔نیو کیسل ہوائی اڈے پر متعدد پروازیں شدید متاثر ہوئی ہیں، حکام نے شہریوں سے غیر ضروری سفر نہ کرنے کی اپیل کی ہے۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں