بلائنڈ ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ورلڈ کپ2024ء: پاکستان کا ایونٹ میں شاندار آغاز،جنوبی افریقہ کو شکست

جنوبی افریقہ ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 129 رنز بنائے
لاہور: (جاگیرنیوز) بلائنڈ ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ورلڈ کپ، پاکستان نے ایونٹ میں شاندار آغاز کرتے ہوئے پہلے میچ میں جنوبی افریقہ کو 8 وکٹوں سے شکست دے دی۔
جنوبی افریقہ کی ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 129 رنز بنائے، پاکستان کی جانب سے بابر علی نے 2 اور شاہ زیب نے ایک وکٹ حاصل کی۔پاکستان نے 130 رنز کا ہدف 10.3 اوورز میں دو وکٹوں کے نقصان پر حاصل کیا، گرین شرٹس کی جانب سے نعمت اللہ 59 اور ظفر اقبال 33 رنز بنا کر نمایاں رہے۔
Load/Hide Comments