بیروت کےرہائشی علاقے پر اسرائیلی فورسز کے حملے ،11 شہری شہید
اسرائیل نے بیروت کے حدث، برج البرجنہ سے جبری انخلاء کے احکامات جاری کر دیئے
بیروت:(ویب ڈیسک) وسطی بیروت کے رہائشی علاقے پر اسرائیلی فورسز کےحملے میں 11 شہری شہید، درجنوں زخمی ہوگئے۔
عرب میڈیا کے مطابق اسرائیلی فضائیہ نے جنوبی مضافاتی علاقوں حدث اور چویفت کو بھی نشانہ بنایا، صیہونی حملوں میں 5 لبنانی شہری شہید اور متعدد زخمی ہوئے۔دوسری جانب میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا کہ اسرائیل نے بیروت کے حدث، برج البرجنہ سے جبری انخلاء کے احکامات جاری کر دیئے، لبنان کے تاریخی شہر طائر کے ساحل پر اسرائیلی ڈرون حملے میں دو ماہی گیر شہید ہو گئے۔اسی طرح لبنان میں حزب اللہ کی اسرائیلی فوج کے ساتھ جھڑپیں جاری ہیں ،حزب اللہ نے اسرائیل میں راکٹ حملے کی ذمہ داری قبول کرلی۔واضح رہے اسرائیلی حملوں میں 3ہزار 645 شہری شہید، 15 ہزار 355 زخمی ہوچکے ہیں۔
Load/Hide Comments