کراچی: جماعت نہم سائنس و جنرل گروپ کے سالانہ امتحانات 2024ء کے نتائج کا اعلان

سائنس گروپ میں کامیابی کا تناسب 69.52 فیصد اورجنرل گروپ میں کامیابی کا تناسب51.05 فیصد رہا

کراچی: (جاگیر نیوز) جماعت نہم سائنس و جنرل گروپ ریگولر اور پرائیویٹ کے سالانہ امتحانات برائے سال 2024ء کے نتائج کا اعلان کر دیا گیا۔
سائنس گروپ میں ایک لاکھ 73 ہزار 461 امیدواروں نے امتحانات میں شرکت کی، کامیابی کا تناسب 69.52 فیصد رہا، جنرل گروپ ریگولر و پرائیویٹ میں 15 ہزار 745 امیدواروں نے حصہ لیا اور کامیابی کا تناسب 51.05 فیصد رہا۔
واضح رہے کہ سائنس گروپ میں ایک لاکھ 76 ہزار 784 طلبا و طالبات رجسٹرڈ ہوئے تھے جن میں سے ایک لاکھ 73 ہزار 461 طلبا وطالبات امتحانات میں شریک ہوئے، غیر حاضر طلبا و طالبات کی تعداد 3 ہزار 323 رہی۔تمام پرچوں میں کامیاب طلبا و طالبات کی تعداد ایک لاکھ 20 ہزار 592 رہی، رزلٹ بورڈ کی ویب سائٹ پر اپ لوڈ کر دیا گیا ہے۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں