بھارتی فضائی کمپنیوں کے جہازوں کو بم سے اڑانے کی دھمکیاں دینے والے 12 افراد گرفتار

بھارتی وزیر ہوا بازی کے بیان سے اندیشہ ہے کہ غیرملکی مسافروں کے لئے ان کے ساتھ سفر میں خوف بھی ہم سفر رہے گا

نیودہلی: (ویب ڈیسک) بھارتی فضائی کمپنیوں کے جہازوں کو بم سے اڑانے کی دھمکیاں دینے والے 12 افراد کو گرفتار کر لیا گیا۔
بھارتی وزیر برائے شہری ہوا بازی نے کہا ہے کہ بھارت کی مختلف ایئرلائنز اور ایئرپورٹس کو رواں سال کے دوران سخت خطرات کا سامنا رہا ہے اور کم از کم 999 ایسے بموں سے متعلق دھمکیاں اور خطرات کا سامنا رہا۔شہری ہوابازی کے وزیر کے مطابق ان دھمکیوں اور بھارتی فضائی کمپنیوں کے جہازوں کو بموں سے اڑانے کے ان خطرات کے پیش نظر پولیس نے 256 شکایات وصول کیں جبکہ اب تک 12 افراد کو بھارتی فضائی کمپنیوں کے لئے خطرہ بننے کے الزام میں گرفتار بھی کیا جا چکا ہے۔بھارتی وزیر ہوا بازی کے اس بیان سے اندیشہ ہے کہ غیرملکی مسافروں کے لئے ان کے ساتھ سفر میں خوف بھی ہم سفر رہے گا۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں