نائجیریا میں کشتی الٹنے سے 27 افراد ہلاک، 100 سے زائد لاپتا

حادثہ کشتی میں گنجائش سے زیادہ افراد سوار ہونے کے باعث پیش آیا، کشتی میں 200 افراد سوار تھے،حکام

نائجیریا :(ویب ڈیسک)نائجیریا میں کشتی ڈوبنے سے 27 افراد ہلاک اور 100 سے زیادہ لاپتا ہوگئے۔
نائجیریا کی سرکاری ایمرجنسی مینجمنٹ ایجنسی کے مطابق نائجیریا کی وسطی ریاست کوگی میں حادثے کا شکار ہونے والی کشتی میں 200 افراد سوار تھے۔حکام کے مطابق کشتی میں سوار اکثریت تاجروں کی تھی جوہفتہ وار مارکیٹ جا رہے تھے۔ ابتدائی تحقیقات کے مطابق کشتی میں گنجائش سے زیادہ لوگ سوار ہوگئے جس کے باعث کشتی چلانے والا توازن برقرار نہ رکھ سکا اور کشتی دریائے نائیجر میں الٹ گئی۔ لاپتا افراد کی تلاش کے لیے ریسکیو آپریشن جاری ہے۔ حکام نے اموات میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں