
پاکستان کی تاجر برادری ترک جمہوریہ شمالی سائبرس کے تاجروں سمیت ترک ہم منصبوں کے ساتھ تجارت اور مضبوط کاروباری تعلقات کو فروغ دینے کو ترجیح دیتی ہے،اویس ستی
اسلام آباد:(سراج احمد)صدر آئی سی ایس ٹی ایس آئی محمد اویس ستی، سینئر نائب صدر شیخ طیب سعید، نائب صدر سردار ظہیر احمد، ایگزیکٹو ممبر راؤ جاوید، ایگزیکٹو ممبر محمد طاہر، سینئر ممبر شیخ عبدالوحید نے ترک سفیر شمالی سائپرس محترمہ دلشاد سینول سے اسلام آباد میں ان کے دفتر میں ملاقات کی۔ ملاقات میں پاکستان کے ساتھ تجارتی تعلقات میں بہتری کے امکانات پرتبادلہ خیال کیا گیا جس سے دونوں ممالک کے عوام اور معیشتوں کو فائدہ پہنچے گا۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے صدر آئی سی ایس ٹی ایس آئی ایم اویس ستی نے کہا کہ پاکستان کی تاجر برادری ترک جمہوریہ شمالی سائبرس کے تاجروں سمیت ترک ہم منصبوں کے ساتھ تجارت اور مضبوط کاروباری تعلقات کو فروغ دینے کو ترجیح دیتی ہے۔