سعودی عرب کا 26 واں طیارہ امدادی سامان لیکر بیروت پہنچ گیا
ریاض: (ویب ڈیسک) سعودی عرب سے لبنان کی مدد کے لیے 26 واں طیارہ بیروت پہنچ گیا۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق ریاض کنگ خالد انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے بیروت کے رفیق الحریری ایئرپورٹ کے لئے روانہ ہونے والا 26ویں طیارے میں غذائی اشیاء کے علاوہ، طبی سامان، کمبل، خیمے اور سلیپنگ بیگز ہیں۔واضح رہے کہ خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبد العزیز اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی ہدایت پر لبنانی عوام کی مدد کے لئے فضائی پل قائم کیا گیا ہے۔
Load/Hide Comments