غزہ میں جنگ بندی کیلئے کوششیں تیز، اسرائیلی وفد جلد امریکا کا دورہ کرے گا
دونوں رہنماؤں نے غزہ میں جنگ بندی اور شام میں کشیدگی روکنے پر زور دیا
غزہ: (ویب ڈیسک) غزہ میں جنگ بندی کے لئے کوششیں تیز کر دی گئیں، اسرائیلی وفد جلد امریکا کا دورہ کرے گا۔
عالمی میڈیا کے مطابق وفد غزہ جنگ بندی سے متعلق جوبائیڈن اور ٹرمپ سے ملاقات کرے گا، دوسری جانب ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے عراقی وزیراعظم محمد شیعہ السوڈانی کو فون کیا،غزہ جنگ بندی پر تبادلہ خیال کیا گیا۔عالمی میڈیا نے مزید بتایاکہ دونوں رہنماؤں نے غزہ میں جنگ بندی اور شام میں کشیدگی روکنے پر زور دیا۔
Load/Hide Comments