خیبرپختونخوا کے حالات غلط پالیسیوں کی وجہ سے خراب ہوئے: علی امین گنڈا پور

نوجوان نسل ہی ہمارا مستقبل ہے، تعلیم کے بغیر کوئی معاشرہ ترقی نہیں کرسکتا

پشاور: (جاگیر نیوز) وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے کہا ہے کہ صوبے کے حالات غلط پالیسیوں کی وجہ سے خراب ہوئے۔
پشاور میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور کا کہنا تھا کہ ہماری افغانستان کے ساتھ طویل سرحد ہے، عوام اور فورسز نے امن کیلئے جانوں کے نذرانے پیش کیے، نوجوان نسل ہی ہمارا مستقبل ہے، تعلیم کے بغیر کوئی معاشرہ ترقی نہیں کرسکتا،انہوں نے کہا کہ حکومت نجی سیکٹر کے تعاون کے بغیر آگے نہیں بڑھ سکتی، طلبہ سے کہوں گا کہیں پر بریک نہیں لگانی، اپنی ڈگری سے دنیا میں اپنا لوہا منوائیں، سب سے زیادہ اپنے والدین اور اساتذہ کی عزت کرنی ہے، زندگی میں مقابلہ کرنا سیکھیں۔علی امین گنڈاپور کا مزید کہنا تھا کہ ایف آئی آرز بھی ڈگریاں ہی ہوتی ہیں، میرے اوپر 264 کے قریب ایف آئی آرز درج ہیں، اوورسیز پاکستانی یہاں کے نوجوانوں کی تعلیم اور دیگر شعبوں میں مدد دیں، ہمارا صوبہ پسماندہ نہیں، دنیا کے عظیم ترین لوگ ہمارے اس ریجن میں پیدا ہوئے ہیں۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں