سفیان مقیم نے ٹی 20 انٹرنیشنلز میں عمرگل کا ریکارڈ توڑ ڈالا

سفیان مقیم نے شاندار بولنگ کرتے ہوئے2.4 اوورز میں صرف 3 رنز دے کر 5 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا

بلاوائیو: (ویب ڈیسک)قومی کرکٹ ٹیم کے نوجوان سپنر سفیان مقیم نے ٹی 20 انٹرنیشنلز میں پاکستان کے سابق فاسٹ باؤلر عمرگل کا 15 سالہ ریکارڈ توڑ دیا۔
منگل کو 3 ٹی 20 میچز کی سیریز کے دوسرے میچ میں پاکستان نے زمبابوے کو 10 وکٹوں سے شکست دے کر سیریز میں0-2 کی فیصلہ کن برتری حاصل کرلی۔زمبابوے نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا،لیکن پاکستانی باؤلرز کے سامنے ان کی بیٹنگ لائن ریت کی دیوار ثابت ہوئی اور پوری ٹیم 57 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔پاکستان کی جانب سے بائیں ہاتھ کے اسپنر سفیان مقیم نے شاندار بولنگ کرتے ہوئے2.4 اوورز میں صرف 3 رنز دے کر 5 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، اس کے ساتھ ہی سفیان مقیم نے پاکستانی باؤلر کی جانب سے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنلز میں سب سے بہترین میچ فیگرز کا ریکارڈ اپنے نام کرلیا۔اس سے قبل یہ اعزاز سابق فاسٹ باؤلر عمر گل کے پاس تھا جنہوں نے 2009ء میں نیوزی لینڈ اور 2013ء میں جنوبی افریقا کے خلاف 6 رنز دے کر 5 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا تھا۔واضح رہے کہ نوجوان سپنر سفیان نے اب تک صرف 7 ٹی 20 انٹرنیشنلز کھیلے ہیں جس میں انہوں نے 14 وکٹیں حاصل کی ہیں۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں