اسٹاک ایکسچینج میں تیزی کا نیا ریکارڈ، انڈیکس ایک لاکھ 5 ہزار پوائنٹس کی حد بھی عبور

بازار حصص میں سرمایہ کاروں کا اعتماد بڑھنے سے گزشتہ ہفتوں سے جاری تیزی کا سلسلہ آج بھی جاری

کراچی: (جاگیرنیوز) پاکستان سٹاک مارکیٹ میں ہر دن نیا ریکارڈ، ہنڈرڈ انڈیکس 1 لاکھ 5 ہزار پوائنٹس کی بلند ترین سطح بھی عبور کر گیا۔
کاروباری ہفتے کے تیسرے روز بھی سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے آغاز پر ہی تیزی دیکھنے میں آئی۔پاکستان سٹاک مارکیٹ میں 545 پوائنٹس اضافے کے ساتھ ہنڈرڈ انڈیکس 1 لاکھ 5 ہزار 104 پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر بند ہوا ہے۔واضح رہے کہ کاروباری ہفتے کے دوسرے روز پاکستان سٹاک مارکیٹ میں ٹریڈنگ کے دوران 1284 پوائنٹس کا اضافہ ہوا جس کے ساتھ سٹاک ایکسچینج میں ہنڈرڈ انڈیکس 1 لاکھ 4 ہزار 559 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا۔سٹاک مارکیٹ میں آج 32 ارب 38 کروڑ 87 لاکھ 19 ہزار 570 روپے مالیت کے 69 کروڑ 76 لاکھ 48 ہزار 587 شیئرز کا لین دین ہوا۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں