وزیراعلیٰ ہونہار اسکالرشپ پروگرام کیلئے 68 ہزار سے زائد طلبہ کی درخواستیں موصول

130 ارب روپے کا ہونہار اسکالرشپ پروگرام، تعلیم دوست وزیراعلیٰ کا شاندار اقدام ہے
لاہور: (جاگیر نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب ہونہار اسکالرشپ پروگرام کے لئے 68 ہزار سے زائد طلبہ کی درخواستیں موصول ہوگئیں۔
اسکالرشپ اسکیم میں 65 یونیورسٹیوں، 359 کالجز اور 12 میڈیکل کالجز کے طلبہ نے درخواستیں دیں، وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر ہونہار طلبہ کو وظائف دینے کے لیے 130 ارب روپے مختص کئے گئے ہیں۔130 ارب روپے کا ہونہار اسکالرشپ پروگرام، تعلیم دوست وزیراعلیٰ کا شاندار اقدام ہے، اسکیم کے تحت 68 ڈسپلن، مضامین کے طلبہ کو اسکالر شپ دی جا رہی ہے۔وزیراعلیٰ مریم نواز کے ویژن کے مطابق ہر سال 30 ہزار طلبہ کو اسکالر شپ ملیں گی، اسکالر شپ سکیم میں انڈر گریجوایٹ ڈگری پروگرام کے طلبہ کی 4 سے 5 سال تک کی مکمل ٹیوشن فیس ادا کی جائے گی۔
اسکالر شپ پروگرام سے 22 سال سے کم عمر اور 3 لاکھ سے کم آمدن والے پنجاب کے شہری مستفید ہو سکیں گے۔
پنجاب کی آبادی اور درخواستوں کو مدنظر رکھتے ہوئے دیئے گئے سکالرشپس کی شرح ساؤتھ پنجاب:% 32، نارتھ پنجاب:% 24 اور سینٹرل پنجاب: %42 ہے۔