عالمی ادارہ صحت نے ٹی بی کی تشخیص کیلئے نیا ٹیسٹ متعارف کرادیا

اس ٹیسٹ کو ایکسپرٹ ایم ٹی بی کہا جاتا ہے، یہ ٹیسٹ سخت معیارات کی جانچ سے گزرچکا ہے

عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) نے تپ دق (ٹی بی) کے لیے ایک نئے ٹیسٹ کی توثیق کی ہے تاکہ ایک مہلک اور خطرناک متعدی بیماری کے خاتمے کی کوششوں کو تیز کیا جا سکے۔
اس ٹیسٹ کو Xpert MTB/RIF Ultra کہا جاتا ہے اور اقوام متحدہ کے مطابق جینیاتی مارکروں اور تپ دق کے جراثیم کی موجودگی کا پتہ لگانے کے لیے مالیکیولز کے تجزیے کا استعمال کرتا ہے۔بیکٹیریا جو ٹی بی کا سبب بنتا ہے، بیماری سے متاثرہ لوگوں کے تھوک میں ہوتا ہے۔ یہ نیا ٹیسٹ عالمی ادارہ صحت سے توثیق حاصل کرنے والا پہلا ٹیسٹ ہے جس نے “پری کوالیفیکیشن اسٹیٹس” حاصل کرلیا ہے جس کا مطلب ہے کہ یہ ٹیسٹ سخت معیارات کی جانچ سے گزرچکا ہے۔ڈبلیو ایچ او کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر جنرل برائے ایکسیس ٹو میڈیسن اینڈ ہیلتھ پراڈکٹس ڈاکٹر یوکیکو ناکاتانی نے کہا کہ تپ دق کے لیے تشخیصی ٹیسٹ کی یہ پہلی پری کوالیفیکیشن ایک اہم سنگ میل کی نشاندہی کرتی ہے۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں