جونئیر سکواش چیمپئن شپ : پاکستان کے ریان زمان نے فائنل تک رسائی حاصل کرلی

پاکستان کے ریان زمان نے ملائیشین کھلاڑی سوہیر سافچئی کو 0-3 سے شکست دیکر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا
کوالالمپور :(ویب ڈیسک ) پاکستان کے ریان زمان جونئیر سکواش چیمپئن شپ کے انڈر۔9 کیٹیگری کے فائنل میں پہنچ گئے۔
کوالالمپور میں جاری انٹرنیشنل جونیئر سکواش چیمپئن شپ کی انڈر-9 کیٹیگری کے سیمی فائنل میں پاکستان کے ریان زمان نے ملائیشین کھلاڑی سوہیر سافچئی کو 0-3 سے شکست دیکر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا۔سیمی فائنل میں ریان کی کامیابی کا اسکور 7-11، 9-11 اور 7-11 رہا۔ ایونٹ کا فائنل کل کھیلا جائے گا۔
Load/Hide Comments