سرد موسم کے ساتھ ہی سینے کے انفیکشز میں اضافہ
اگر کھانسی، چھینک، گلے میں خراش یا ناک بند ہونے کی علامات کا سامنا ہو تو طبی امداد حاصل کریں،ماہرین صحت
سردی کے موسم کی آمد کے ساتھ ہی ملک بھر میں نظام تنفس (سانس کی نالی) کے انفیکشنز میں اضافہ ہوگیا ہے۔
نظام تنفس اور دمہ کے ماہر ڈاکٹر وقاص رشید نے کہا سرد موسم کی وجہ سے سانس کے انفیکشن میں تیزی سے اضافہ ہوتا ہے، لہٰذا لوگوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنی چاہئیں۔انہوں نے مزید کہا کہ ہلکے زکام سے لے کر شدید نمونیا تک کی بیماریوں کے خطرات کو کم کرنے کے لیے صحت بخش غذا کو برقرار رکھنا ضروری ہے۔ڈاکٹر رشید نے عوام کو مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ وہ محتاط رہیں اور اگر انہیں کھانسی، چھینک، گلے میں خراش یا ناک بند ہونے جیسی مسلسل علامات کا سامنا ہو تو طبی امداد حاصل کریں۔ماہرین ایسے کیسز میں اضافے کی وجہ درجہ حرارت میں اچانک کمی کو قرار دیتے ہیں اور خطرات کو کم کرنے کے لیے آسان اقدامات کی کی اپیل کرتے ہیں جس میں ماسک پہننا، بار بار ہاتھ دھونا، ہائیڈریٹ رہنا، علامات والے افراد سے دور رہنا اور غذائیت سے بھرپور غذا برقرار رکھنا شامل ہے۔
ڈاکٹر رشید نے روایتی علاج پر بھی روشنی ڈالی جیسے گرم، غذائیت سے بھرپور شوربے (یخنی) اور سوپ جو قوت مدافعت کو بڑھانے اور علامات کو کم کرنے میں مدد کرتے ہیں۔