غزہ کے مسلمانوں پر قیامت خیز اسرائیلی مظالم تھم نہ سکے، مزید 20 فلسطینی شہید
شمال میں رہائشی عمارتوں پر اسرائیلی حملوں میں متعدد افراد کے شہید ہونے کا خدشہ ہے
غزہ: (جاگیر نیوز) غزہ کے مسلمانوں پر قیامت خیز اسرائیلی مظالم تھم نہ سکے، مختلف حملوں میں مزید 20 فلسطینی شہید کر دیئے۔
غزہ میں اسرائیلی فورسز کی گولہ باری، ڈرون حملے اور فائرنگ جاری جاری ہے، اسرائیل نے نصیرات کیمپ پر فضائی حملے میں 7 فلسطینیوں کو شہید، متعدد کو زخمی کر دیا۔عرب میڈیا کے مطابق ساحلی علاقے میں اسرائیلی حملوں میں 13 فلسطینی نوجوان شہید ہوگئے، شمال میں رہائشی عمارتوں پر اسرائیلی حملوں میں متعدد افراد کے شہید ہونے کا خدشہ ہے۔دیر البلاح میں اسرائیلی بحریہ نے 6 فلسطینی ماہی گیروں کو حراست میں لے لیا، اسرائیلی فورسز کا جبالیہ اور بیت لاہیہ سمیت شمالی غزہ کے علاقوں کا سخت محاصرہ جاری ہے۔
عرب میڈیا کے مطابق 7اکتوبر 2023 سے اب تک 44 ہزار 758 فلسطینی شہید، 1 لاکھ 5 ہزار 834 زخمی ہو چکے ہیں۔