چین ، ہانگ کانگ میں تعلیم پر انعامات دیئے گئے

چین ، جنوبی ہانگ کانگ خصوصی انتظامی علاقے کے چیف ایگزیکٹو جان لی ایک پریس کانفرنس سے خطاب کررہے ہیں۔ (شِنہوا)

ہانگ کانگ (شِنہوا) ماہر آبادی وولف گانگ لوٹز اور وار چلڈ الائنس کے ارکان کو عالمی تعلیم میں ان کی خدمات کے اعتراف میں ہانگ کانگ میں یی دان انعام سے نواز گیا۔
ہانگ کانگ خصوصی انتظامی علاقے (ایچ کے ایس اے آر) کے چیف ایگزیکٹو جان لی نے ایک آن لائن خطاب میں کہا کہ یی دان انعام کا مقصد تعلیم کے ذریعے ایک بہتر دنیا کی تعمیر ہے۔انہوں نے کہا کہ انعام حاصل کرنے والوں کی ذہانت اور محنت نے تعلیم کے مستقبل کو نئے سرے سے ڈھالنے میں مدد دی اور طلباء کے لیے بہتر مستقبل کے راستے کھولے۔ انہوں نے وعدہ کیا کہ ہانگ کانگ خصوصی انتظامی علاقےحکومت تعلیم حاصل کرنے والے تمام افراد کو ایک منصفانہ اور مؤثر تعلیمی ماحول مہیا کرنے کے لئے پرعزم ہے۔انٹرنیشنل انسٹی ٹیوٹ فار اپلائیڈ سسٹمز اینالائسس کے ممتاز ایمریٹس اسکالر وولف گانگ لوٹز کو تعلیم میں تحقیق کے لیے یی دان انعام سے نوازا گیا۔شماریات دان اور ماہر آبادی کی حیثیت سے انہوں نے صحت، اقتصادی ترقی، صنفی مساوات اور ماحولیاتی لچک سمیت پائیدار ترقی کے اہداف پر تعلیم کے اثرات کے جائزے شروع کئے جس سے روشن مستقبل کے لیے معیاری تعلیم پر اثرات اجاگر ہوئے۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں