رواں سال پاکستان میں شرح نمو 3 فیصد رہنے کی پیش گوئی

رواں مالی سال کے دوران مہنگائی کی شرح 10 فیصد رہنے کا امکان ہے

اسلام آباد :(جاگیرنیوز) ایشیائی ترقیاتی بینک نے اکنامک آؤٹ لک جاری کردی۔
ذرائع کے مطابق میں اے ڈی بی نے رواں مالی سال کیلئے پاکستان میں شرح نمو 3 فیصد رہنے کی پیش گوئی کردی۔اے ڈی بی کی رپورٹ میں بتایا گیا کہ رواں مالی سال پاکستان میں گندم اور کپاس کی فصلوں کی پیداوار کم ہونے کا خدشہ ہے، آئی ایم ایف توسیعی فنڈ سہولت پروگرام کے بعد مالیاتی استحکام آیا ہے، رواں مالی سال کے دوران مہنگائی کی شرح 10 فیصد رہنے کا امکان ہے۔رپورٹ میں بتایا کہ رواں سال ستمبر میں اے ڈی بی نے رواں مالی سال شرح نمو 2.8 فیصد رہنے کی پیشگوئی کی تھی جبکہ اسی ماہ مہنگائی کی شرح 15 فیصد رہنے کی پیشگوئی کی تھی۔اے ڈی بی نے اپنی رپورٹ میں مزید یہ بھی انتباہ جاری کیا ہے کہ مون سون کی بارشیں زیادہ ہونے کے باعث فصلوں کی پیداوار متاثر ہو سکتی ہے۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں