سعودی عرب کو فیفا ورلڈ کپ 2034ء کی میزبانی مل گئی

سعودی عرب کے5 شہروں کے 15 مختلف اسٹیڈیمز پہلی مرتبہ فیفا مینز ورلڈ کپ میچز کی میزبانی کریں گے

ریاض: (ویب ڈیسک) سعودی عرب کو 2034ء کے فیفا فٹبال ورلڈکپ کی میزبانی مل گئی۔
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق بدھ کے روز سعودی عرب کو فٹبال کی عالمی تنظیم فیفا کی جانب سے 2034ء کے ورلڈ کپ کی میزبانی کے لیے منتخب کیا گیا۔سعودی عرب پہلی مرتبہ فیفا مینز ورلڈکپ کی میزبانی کرے گا، سعودی عرب کے5 شہروں کے 15 مختلف اسٹیڈیمز ورلڈ کپ میچز کی میزبانی کریں گے۔اس کے علاوہ عالمی فٹبال کی گورننگ باڈی کے ورچوئل کانگریس نے تصدیق کی ہے کہ 2030ء کے ورلڈ کپ کی مراکش، اسپین اور پرتگال مشترکہ طور پر میزبانی کریں گے، جنوبی امریکا میں بھی 2030ء کے ورلڈکپ کے 3 میچز کھیلے جائیں گے۔یاد رہے کہ گزشتہ سال 4 اکتوبر کو سعودی عرب نے باضابطہ طور پر 2034ء کے فیفا ورلڈ کپ کی میزبانی کے لیے بولی جمع کرانے کا فیصلہ کیا تھا۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں