غزہ کے مسلمان پر اسرائیلی مظالم تھم نہ سکے، فضائی حملے میں مزید 20 فلسطینی شہید

غزہ: (جاگیر نیوز) غزہ کے مسلمانوں پر قیامت خیز اسرائیلی مظالم تھم نہ سکے، اسرائیلی فورسز کی گولہ باری، ڈرون حملے اور فائرنگ جاری رہی۔
اسرائیل کے نصیرات کیمپ پر فضائی حملے میں 7 فلسطینی شہید جبکہ متعدد زخمی ہوگئے، ساحلی علاقے میں اسرائیلی حملوں میں 13 فلسطینی نوجوان شہید ہوئے، شمال میں رہائشی عمارتوں پر اسرائیلی حملے میں متعدد شہادتوں کا خدشہ ہے۔شہدا کی مجموعی تعداد 44 ہزار 758 ہوگئی، 1 لاکھ 5 ہزار 834 زخمی ہو چکے ہیں،اسرائیلی فورسز کا جبالیہ اور بیت لاہیہ سمیت شمالی غزہ کے علاقوں کا سخت محاصرہ جاری رہا، دیر البلاح میں اسرائیلی بحریہ نے چھ فلسطینی ماہی گیروں کو حراست میں لے لیا۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں