پنجاب حکومت کا مسیحی برادری کی تنخواہیں ایڈوانس ادا کرنے کا حکم

نوٹیفکیشن میں پنجاب حکومت نے مسیحی برادری کی تنخواہ 20 دسمبر تک ادا کرنے کا حکم دیا ہے

لاہور: (جاگیر نیوز) پنجاب حکومت کی جانب سے مسیحی برادری کی تنخواہیں ایڈوانس ادا کرنے کا حکم جاری کر دیا گیا۔
محکمہ خزانہ پنجاب نے تنخواہ ایڈوانس ادا کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا، نوٹیفکیشن میں پنجاب حکومت نے مسیحی برادری کی تنخواہ 20 دسمبر تک ادا کرنے کا حکم دیا ہے۔نوٹیفکیشن کے مطابق حاضر سروس ملازمین کی دسمبر کی تنخواہ ایڈوانس میں ادا کی جائے، 20 دسمبر 2024ء کو تنخواہیں اور پنشن ادا کر دی جائے۔محکمہ خزانہ پنجاب کی جانب سے متعلقہ اداروں کو نوٹیفکیشن ارسال کر دیا گیا۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں