گوادر بندرگاہ کو برآمدات کا حب بنانا چاہتے ہیں: محمد اورنگزیب
گوادر ایئر پورٹ کے آپریشنل ہونے سے علاقے کی ترقی ہو گی،ہم ڈیجیٹلائزیشن کی طرف جا رہے ہیں
اسلام آباد: (جاگیر نیوز) وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا کہ گوادر ایئرپورٹ آپریشنل ہوچکا ہے، گوادر بندرگاہ کو برآمدات کا حب بنانا چاہتے ہیں۔
سینیٹ میں وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کسٹم کے حوالے سے توجہ دلاؤ نوٹس پر جواب دیتے ہوئے کہا کہ گوادر پورٹ پر شکایات کے حوالے سے بہتری کیلئے اقدامات کئے گئے، یہ درست نہیں کہ کسٹم کی وجہ سے گوادر پورٹ پر شکایات ہیں۔وزیر خزانہ نے کہا کہ گوادر کی ترقی کیلئے وزیراعظم کی واضح ہدایات ہیں، گوادر سے امپورٹ ایکسپورٹ کے حوالے سے کمپنیوں کیلئے بات کابینہ میں ہوئی، ہم ڈیجیٹلائزیشن کی طرف جا رہے ہیں جس سے انسانی عمل دخل کم ہو گا۔انہوں نے کہا کہ گوادر ایئر پورٹ چائنہ کی مدد سے آپریشنل ہونے جا رہا ہے، گوادر ایئر پورٹ کے آپریشنل ہونے سے علاقے کی ترقی ہو گی۔محمد اورنگزیب نے کہا کہ سی پیک کے تحت مختلف منصوبوں پر اقدامات تیزی سے جاری ہیں، موجودہ حکومت برآمدات بڑھانے کے لیے اقدامات کر رہی ہے۔